پاکستانی سیکیورٹی آپریشنز طالبان کی حمایت ترک کرنے تک جاری

سینئر پاکستانی سیکیورٹی عہدیدار نے کہا ہے کہ آپریشنز طالبان کی حمایت ترک کرنے تک جاری رہیں گے۔ افغان طالبان کو دہشت گردوں کی سہولت کاری ترک کرکے پاکستان کو یقین دہانی فراہم کرنی ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستانی سیکیورٹی آپریشنز طالبان کی حمایت ترک کرنے تک جاری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینئر پاکستانی سیکیورٹی عہدیدار نے کہا ہے کہ افغان طالبان کو پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے یا اپنی سرزمین سے سرگرم دہشت گرد گروہوں کے ساتھ تعاون ختم کرنے کا فیصلہ کرنا ہوگا۔ پاکستان کے آپریشنز اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک افغان طالبان حکومت دہشت گردوں کی سہولت کاری ترک کرکے پاکستان کو قابلِ تصدیق یقین دہانی فراہم نہیں کرتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی موجودہ کارروائیاں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور سہولت کاروں کے خلاف ہیں، جو پاکستانی شہریوں اور معصوم بچوں پر دہشت گردی مسلط کر رہے ہیں۔ افغان طالبان حکومت کی جنگی معیشت کو فروغ دینے کی کوششیں خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہیں۔

سینئر عہدیدار نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں کسی جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔ پاکستان کی کارروائیاں صرف ان خوارجی عناصر کے خلاف ہیں جو پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں