امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید فوجی اقدامات کی پیش گوئی کی، جبکہ ایران کے میزائل پروگرام کو ختم کرنا اولین ترجیح قرار دیا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف موجودہ فوجی کارروائی صرف ابتدا ہے اور ایک بڑی لہر ابھی آنا باقی ہے۔ انہوں نے ایک تقریب میں خطاب کے دوران کہا کہ ایران کے بیلسٹک میزائل خطے کے لیے خطرہ تھے اور ایران جوہری ہتھیار بنا رہا تھا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی افواج نے ایران کے بیلسٹک میزائلوں کی سائٹس کو نشانہ بنایا ہے اور ہم نے ماضی میں ایرانی جوہری تنصیبات پر بھی حملہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس امریکا تک پہنچنے والے میزائل تھے، اور ایران پر حملوں میں ان کے 49 رہنماؤں کو مارا گیا ہے۔
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران میں امریکی مشن کا مقصد ایران کے میزائلوں کو تباہ کرنا تھا اور یہ جنگ امریکا فرسٹ کی شرائط پر ختم کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ایران کے خلاف یکطرفہ جنگ کا جواب ہے۔













