نواز شریف کا آیت اللہ خامنہ ای کی وفات پر ایران سے اظہار تعزیت

نواز شریف نے آیت اللہ خامنہ ای کی وفات پر ایران سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس نقصان کو گہرا قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نواز شریف کا آیت اللہ خامنہ ای کی وفات پر ایران سے اظہار تعزیت

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی وفات پر ایران کی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی وفات پر ایرانی قوم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایران کی تاریخ کا ایک اہم لمحہ ہے اور اس نقصان کے گہرے جذباتی، سیاسی اور قومی اثرات ہوں گے۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ اس موقع پر خطے میں استحکام، امن اور باہمی احترام کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں