یو اے ای نے جھوٹی خبریں پھیلانے پر بھاری جرمانے اور قید کی وارننگ دے دی

متحدہ عرب امارات نے سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی وارننگ دی ہے، جھوٹی خبریں پھیلانے پر بھاری جرمانے اور قید کی سزائیں ہو سکتی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یو اے ای: جھوٹی خبروں پر بھاری جرمانے اور قید کی وارننگ

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) متحدہ عرب امارات نے سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانے کے خلاف سخت کارروائی کی وارننگ دی ہے۔ حکام کے مطابق قومی سلامتی یا عوامی نظم کے خلاف مواد شیئر کرنا جرم ہے۔

سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سائبر جرائم قوانین کے تحت جھوٹی خبریں پھیلانے پر 1 سے 5 لاکھ درہم تک جرمانہ اور سنگین معاملات میں قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔ اگر آن لائن مواد خوف و ہراس پھیلائے یا ملکی مفاد کو نقصان پہنچائے تو فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی خبر کو آگے بڑھانے سے پہلے وزارتِ داخلہ یا سرکاری ذرائع سے تصدیق کریں۔ بیانات میں واضح کیا گیا ہے کہ آن لائن سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی جاری ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں