امریکی صدر نے الزام لگایا کہ برطانیہ نے ایران پر حملوں کے لیے اپنی ایئر بیسز استعمال کرنے سے منع کردیا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا ہے کہ برطانیہ نے ایران پر حملوں کے لیے اپنی ایئر بیسز استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔
صدر ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر پر شدید مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ ڈیاگو گارشیا بیس کے استعمال سے انکار سے دونوں ممالک کے تعلقات میں فرق پڑا ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ اسٹارمر نے بعد میں محدود دفاعی مقاصد کے لیے ڈیاگو گارشیا تک رسائی دی، مگر اس فیصلے میں تاخیر کی۔
برطانوی اخبار کے مطابق اس تنازع پر ٹرمپ نے چاگوس معاہدے کی حمایت واپس لے لی، جبکہ برطانیہ چاگوس جزائر کی ملکیت ماریشس کو منتقل کر کے فوجی اڈہ لیز پر لینا چاہتا ہے۔
ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ ایران امریکی اور برطانوی شہریوں پر حملوں کا ذمہ دار ہے اور ان کے خلاف کارروائی شیڈول سے آگے بڑھ رہی ہے۔












