امریکا ایران جنگ کو امریکا فرسٹ کی شرائط پر ختم کیا جائے گا۔ امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین

امریکا ایران جنگ کو امریکا فرسٹ کی شرائط پر ختم کرے گا، جنرل ڈین کین نے کہا کہ ایران میں مشن کا مقصد میزائل سسٹم کو تباہ کرنا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا ایران جنگ امریکا فرسٹ کی شرط پر ختم کرے گا

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے کہا ہے کہ امریکا ایران جنگ کو امریکا فرسٹ کی شرائط پر ختم کیا جائے گا۔ جنرل کین نے بریفنگ کے دوران کہا کہ ایران میں امریکی مشن کا مقصد ان کے میزائل سسٹم کو تباہ کرنا ہے، اور یہ آپریشن کسی ایک رات کا نہیں۔

جنرل ڈین کین نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ میں مزید نقصانات کی توقع ہے اور یہ ایک بڑا جنگی آپریشن ہے۔

چند روز قبل امریکی میڈیا نے کہا کہ جنرل کین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر امریکی حملے سے متعلق خدشات سے آگاہ کر دیا ہے، تاہم صدر ٹرمپ نے ان خبروں کو فیک نیوز قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنرل کین صرف جنگ جیتنا جانتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں