ایران نے طویل جنگ کی تیاری مکمل کر لی، علی لاریجانی

ایران نے طویل جنگ کی تیاری مکمل کر لی ہے اور دشمنوں کو پچھتانا پڑے گا، علی لاریجانی کا بیان۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران نے طویل جنگ کی تیاری مکمل کر لی، علی لاریجانی

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران نے خود کو طویل جنگ کے لیے تیار کر لیا ہے، اور دشمنوں کو ان کی غلط فہمی پر پچھتانا ہوگا۔

انہوں نے بیان میں واضح کیا کہ گزشتہ 300 سالوں کی طرح ایران نے جنگ کا آغاز نہیں کیا، بلکہ ہماری مسلح افواج نے ہمیشہ دفاع کیا ہے۔ ہم اپنی 6000 سالہ تہذیب کا دفاع کریں گے۔

دبئی ایئرپورٹ پر ایران کے میزائل حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

دریں اثنا، چینی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عمانی وزیر خارجہ سے بھی بات چیت کی۔ چینی وزارت خارجہ نے مزید بتایا کہ فرانسیسی ہم منصب سے بھی رابطہ کیا گیا۔ روسی صدر پیوٹن نے امیر قطر سے بھی فون پر بات کی۔

دیگر متعلقہ خبریں