ایران نے نطنز نیوکلیئر پلانٹ پر امریکی اور اسرائیلی حملے کی تصدیق کی ہے، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے تصدیق کی ہے کہ نطنز نیوکلیئر پلانٹ کو امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
ایران کے نمائندے رضا نجفی نے اقوام متحدہ کی ایٹمی نگرانی ایجنسی کے اجلاس میں کہا کہ ایک بار پھر ایران کے پرامن جوہری مراکز پر حملہ ہوا۔
نجفی نے بتایا کہ نشانہ بننے والی جگہ نطنز کا جوہری مرکز تھا۔ ایران نے اس حملے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط بنانے کا عندیہ دیا ہے۔












