خلیجی ممالک پر ایرانی حملے افسوسناک ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

اسحاق ڈار نے خلیجی ملکوں پر ایرانی حملوں کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسحاق ڈار کا خلیجی ملکوں پر ایرانی حملوں پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خلیجی ملکوں پر ایرانی حملوں کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے وفاقی دارالحکومت میں سفیروں کو ایران اور افغانستان کی صورتِ حال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایرانی صورتِ حال کو قریب سے مانیٹر کر رہا ہے اور موجودہ حالات انتہائی نازک ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان علاقائی ملکوں سے رابطے میں ہے اور اپنی سفارتی کوششوں سے کشیدگی کم کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ سفارت کاری اور مذاکرات کو ترجیح دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یو اے ای حملے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوا، جبکہ مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے پاکستان نے مؤثر کردار ادا کیا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ پرامن ہمسائیگی کے خواہاں ہیں اور افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کا مطالبہ کیا۔

اسحاق ڈار نے استنبول مذاکرات اور دیگر اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کامیابی سے کارروائیاں کی گئیں لیکن افغانستان اب بھی دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں