مودی کو اسرائیل نواز پالیسی پر کڑی تنقید کا سامنا

مودی کی اسرائیل نواز پالیسی پر عالمی تنقید کا سامنا ہے، ایران پر حملوں کی تائید سے خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مودی کی اسرائیل نواز پالیسی پر عالمی تنقید کا سامنا

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کو اسرائیل نواز پالیسی پر شدید عالمی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مودی کے اسرائیلی دورے نے ایران پر فضائی حملوں کی تائید کا تاثر دیا ہے، جس کے باعث خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے مودی کے دورے پر کڑی تنقید کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ دورہ بھارت کی خارجہ پالیسی کے دعوؤں کے برخلاف ہے۔ ترجمان کانگریس نے کہا کہ ایران پر حملوں کی حمایت بھارت کی اقدار سے غداری ہے۔

ایرانی حملے سے بھارت کو تیل کی قیمتوں اور تجارتی خسارے میں نقصان کا خدشہ ہے۔ عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی کی اسرائیل کی حمایت بھارت کی غیر جانبداری کے دعوؤں کو متنازعہ بناتی ہے۔

چین نے بھی ایران پر حملے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے، جس سے خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں