سعودی عرب نے امریکا کو ایران پر حملے کے لیے نہیں اُکسایا، ترجمان

سعودی ترجمان فہد ناظر نے ایران پر حملے کے لیے امریکا کو اُکسانے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے سفارتی حل کی حمایت کا اظہار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سعودی عرب نے امریکا کو ایران پر حملے کے لیے نہیں اُکسایا: ترجمان

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) واشنگٹن میں سعودی سفارتخانے کے ترجمان فہد ناظر نے وضاحت کی ہے کہ سعودی عرب نے امریکا کو ایران پر حملہ کرنے کے لیے اُکسایا نہیں۔ انہوں نے واشنگٹن پوسٹ کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ ایران کے ساتھ سفارتی ذرائع سے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے۔

فہد ناظر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ رابطوں میں کسی دوسرے مؤقف کے لیے دباؤ نہیں ڈالا گیا۔ خبر میں اسرائیل اور سعودی عرب کی ایران پر حملے کے لیے لابی کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

دریں اثنا، سعودی عرب کی بڑی آئل ریفائنری سعودی آرامکو پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور ریفائنری کو بند کرنا پڑا۔

دیگر متعلقہ خبریں