راس تنورا میں آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ ہوا جس سے تنصیبات متاثر ہوئیں اور تیل کی لوڈنگ معطل کر دی گئی۔
راس تنورا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی عرب کے شہر راس تنورا میں آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں تنصیبات متاثر ہوئیں۔
حملے کے وقت پی این ایس سی چارٹر جہاز پر پاکستان کے لیے تیل لوڈ کیا جا رہا تھا۔ حملے کے بعد جہاز پر تیل کی لوڈنگ معطل کر دی گئی اور ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔
سعودی وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ آرامکو کی راس تنورا تنصیبات کے قریب دو ڈرونز مار گرائے گئے۔ حملے کے نتیجے میں کوئی شہری زخمی نہیں ہوا، تاہم ملبے سے ریفائنری میں محدود آگ بھڑک اٹھی تھی۔
راس تنورا پورٹ سے متصل ریفائنری بند کر دی گئی اور آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔












