شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی کی بولنگ حکمت عملی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ آخری اوور کی حکمت عملی نہیں سمجھ سکے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے داماد اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی بولنگ حکمت عملی پر سخت تنقید کی ہے۔ شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاہین کی کارکردگی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ شاہین نے ابھی تک نہیں سیکھا کہ آخری اوور کہاں سے کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہین کو بار بار بتایا گیا ہے کہ جب رائٹ ہینڈر بیٹنگ کر رہا ہو تو راؤنڈ دا وکٹ سے بال نہیں کرنا چاہیے اور اگر کرنا بھی ہو تو وکٹوں کے اندر کیا جائے۔
شاہد آفریدی نے یہ بھی کہا کہ ہمارے بولرز بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں اور نہ ہی ان میں سیکھنے کی خواہش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کرکٹ کی سوچ دنیائے کرکٹ سے بہت پیچھے ہے۔
انہوں نے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں ٹیم انڈر پرفارم رہی اور 4 ٹورنامنٹس میں سیمی فائنل تک نہیں پہنچ سکی۔















