ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ بابراعظم، سلمان آغا اور دیگر کھلاڑی بیٹنگ میں ناکام رہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نام نہاد سپر اسٹارز کی کارکردگی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بری طرح مایوس کن رہی۔ بابراعظم، سلمان آغا، صائم ایوب بیٹنگ میں ناکام ہوئے، جبکہ شاہین آفریدی بھی بولنگ میں متاثر نہ کر سکے۔
اوپنر صاحبزادہ فرحان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 383 رنز بنائے اور عثمان طارق نے 10 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستانی ٹیم سپر 8 مرحلے سے باہر ہوگئی اور انفرادی کارکردگی میں بابراعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں نے ناکامی کا سامنا کیا۔
بابراعظم نے 6 میچز میں 91 رنز بنائے جبکہ سلمان علی آغا نے 60 رنز اسکور کیے۔ صائم ایوب کی اوسط 14 رہی اور وہ آخری میچ میں ڈراپ کیے گئے۔ شاہین آفریدی نے 8 وکٹیں لیں مگر اوسط مایوس کن رہی۔
بولنگ میں اسپنر عثمان طارق نے 10 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دیگر بولرز بھی متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے۔ نسیم شاہ کو آخری میچ میں پہلی بار کھلایا گیا اور انہوں نے ایک وکٹ لی۔















