امریکی سفارت اور قونصل خانوں کی سروسز سیکورٹی خدشات پر معطل کر دی گئی ہیں۔ اہم سروسز ایمرجنسی میں دستیاب ہوسکتی ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور ملک بھر میں امریکی قونصل خانوں کی تمام سروسز عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
اسلام آباد، کراچی، لاہور اور پشاور میں ویزا اپائنٹمنٹس اور امریکی شہری خدمات جیسے پاسپورٹ کی تمام معمول کی سروسز 2 مارچ 2026 کے لیے موقوف کردی گئی ہیں۔ نئے شیڈیول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
سروسز کی معطلی کا مقصد سفارتی عملے اور زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، کیونکہ گزشتہ روز ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی شہادت کے بعد ملک بھر میں امریکی سرکاری دفاتر کے باہر مظاہرے اور جھڑپیں ہوئیں۔
اہم سروسز ایمرجنسی کیسز میں محدود طور پر دستیاب رہ سکتی ہیں۔












