ایران نے سعودی آرامکو پر ڈرون حملہ کیا، جس کے باعث عالمی فضائی آپریشن متاثر ہوا۔
ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے سعودی عرب کی آئل کمپنی آرامکو پر ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔ اس حملے نے توانائی کے عالمی شعبے میں تشویش پیدا کر دی ہے۔
ترکیہ میں امریکی فوجی اڈے اور قبرص میں برطانوی بیس کو بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ اصفہان میں امریکی ڈرون مار گرائے گئے۔ ایران کے مختلف شہروں پر حملوں کی خبریں ہیں، سنندج میں چھ میزائل گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوئے۔
لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان بھی جھڑپیں جاری ہیں، حزب اللہ نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل داغے، تل ابیب نے بیروت کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں اکتیس افراد جاں بحق اور ایک سو انچاس زخمی ہوئے۔
خطے میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا، بارہ سو انتالیس پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں اور ہزاروں مسافر محصور ہیں۔ پاکستان میں بھی پانچ سو سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں۔












