اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی اپیلوں کا سننے والا بینچ ٹوٹ گیا۔ فائل چیف جسٹس کو بھیج دی گئی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
اسلام آباد ہائیکورٹ میں متنازع ٹوئٹس کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جہاں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی اپیلوں کا سننے والا بینچ ٹوٹ گیا ہے۔
جسٹس محمد آصف نے کیس کی فائل چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کو بھیج دی۔ عدالتی حکم نامے کے مطابق، عدالت کو بتایا گیا کہ جسٹس اعظم خان پہلے اس قسم کے کیسز سنتے رہے ہیں، اس لیے اپیلوں کی فائل چیف جسٹس کو بھیجی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس کیس میں جلد سماعت کی درخواست بھی دائر کی گئی تھی۔















