ایران پر حملے پر افسوس، پاکستان کی تحمل کی اپیل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران پر حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی طرف سے سفارتی حمایت کی یقین دہانی کروائی اور تحمل کی اپیل کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران پر حملے پر افسوس، پاکستان کی تحمل کی اپیل

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران پر حالیہ حملے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے دلی رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایکس پیغام میں کہا کہ پاکستان نے ہر ممکن سفارتی اور اخلاقی طریقے سے ایران کی حمایت کی ہے اور اقوام متحدہ میں بھی ایران کے خلاف حملوں کی مذمت کی ہے۔ خواجہ آصف نے پاکستان کی مذہبی جماعتوں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اگر ملک کے اندر احتجاج کو شدت میں بدلا جائے یا قانون کو ہاتھ میں لیا جائے تو یہ دشمن کے منصوبوں کو فائدہ دے گا۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں اور احتجاج کو پرامن رکھیں تاکہ ملک کے اندر کسی بھی قسم کی بدامنی یا نقصان سے بچا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں