چین نے ایران پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا

چین نے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کی مذمت کی اور انہیں عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا، چینی شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین نے ایران پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین نے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حالیہ حملوں کی سخت مذمت کی ہے اور انہیں عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ نے تمام فریقین سے فوری طور پر فوجی آپریشنز بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے احترام پر زور دیا ہے۔

چین نے مزید بتایا ہے کہ ایران سے تین ہزار سے زائد چینی شہریوں کا انخلا مکمل ہوا ہے جبکہ باقی شہریوں کو بھی فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تہران میں ایک چینی شہری کی ہلاکت کی رپورٹ کے بعد چین نے تمام فریقین پر جنگ بندی اور مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کو روکنے کے لیے زور دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں