آیت اللہ خامنہ ای نے سکیورٹی حکام کی محفوظ مقام پر جانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ایرانی قوم کو منتقل کریں۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اسرائیلی اور امریکی حملے میں شہید ہوگئے، ان کے بھارت میں نمائندے ڈاکٹر عبدالماجد حکیم الٰہی نے بتایا ہے کہ سکیورٹی حکام نے ان سے محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی درخواست کی تھی۔ آیت اللہ خامنہ ای نے جواب میں کہا تھا کہ پہلے ایرانی قوم کو کسی دوسرے شہر منتقل کرو۔
ڈاکٹر عبدالماجد حکیم الٰہی نے انکشاف کیا کہ آیت اللہ خامنہ ای کو بارہا زیر زمین بنکر میں جانے کی پیشکش کی گئی، مگر انہوں نے ایرانی قوم کی سلامتی کو ترجیح دیتے ہوئے انکار کردیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حملے کے وقت آیت اللہ خامنہ ای اپنے گھر کے دفتر میں موجود تھے اور ان کے ساتھ ان کی اہلیہ، بہو اور پوتے بھی شہید ہوگئے۔













