ایران کی 48 اہم شخصیات کی ہلاکت سے ایرانی فوجی قیادت ختم ہو گئی ہے۔امریکی صدر

امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ ایران کی 48 اہم شخصیات کی ہلاکت کے بعد ایرانی ملٹری قیادت مکمل طور پر ختم ہو گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا کا ایران پر حملہ، 48 اہم شخصیات ہلاک: ٹرمپ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی 48 اہم شخصیات کی ہلاکت کے بعد ایرانی فوجی قیادت مکمل طور پر ختم ہو گئی ہے۔ ٹرمپ نے ویڈیو خطاب میں کہا کہ امریکی حملوں میں پاسداران انقلاب کی تنصیبات، ایرانی فضائی دفاعی نظام، 9 بحری جہاز اور بحریہ کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔

ٹرمپ نے ایرانی فوجی اور پولیس اہلکاروں کو ہتھیار ڈالنے کے بدلے جان بخشی کی پیشکش کی اور کہا کہ نہ کرنے والوں کو موت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اہداف کے حصول تک فوجی آپریشن جاری رہے گا اور مزید امریکی ہلاکتوں کا بدلہ لیا جائے گا۔

امریکی صدر نے ایرانی عوام کو اس موقع سے فائدہ اٹھا کر ملک واپس لینے کی ترغیب دی اور کہا کہ جنگ چار ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے بعد ایران میں جمہوریت قائم ہوگی اور مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں