ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات پر آمادگی کا اظہار

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی، انہوں نے کہا کہ ایران کی نئی قیادت بات چیت چاہتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات پر آمادگی کا اظہار

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کی نئی قیادت ان سے بات کرنا چاہتی ہے اور انہوں نے بات چیت پر اتفاق کر لیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایران پر جاری امریکی اسرائیلی حملوں میں اب تک 48 ایرانی رہنما ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی اڈوں کو ایران دشمن کی سرزمین سمجھتا ہے اور خلیجی ممالک کو پیغام بھیجا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی یقین نہیں کر سکتا کہ ہمیں کتنی کامیابی حاصل ہو رہی ہے، ایک ہی کارروائی میں 48 رہنما ختم ہو گئے ہیں اور یہ عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں