آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر ایران میں سات روزہ تعطیل

آیت اللہ خامنہ ای امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، ایران میں سات روزہ تعطیل اور چالیس روزہ سوگ کا اعلان۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر ایران میں سات روزہ تعطیل

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے ہیں، جس پر ایران میں سات روزہ تعطیل اور چالیس روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای 1939 میں مشہد میں پیدا ہوئے اور کم عمری میں ہی مذہبی تعلیم حاصل کر کے عالم بن گئے۔ انہوں نے شاہ ایران کے خلاف امام خمینی کے ساتھ مل کر جدوجہد کی اور کئی بار گرفتار ہوئے۔ انقلاب کے بعد وہ تہران میں جمعے کی نماز کے امام مقرر ہوئے اور 1981 میں ایران کے صدر منتخب ہوئے۔

1989 میں امام خمینی کی وفات پر انہیں ایران کا رہبر اعلیٰ مقرر کیا گیا اور وہ اپنی شہادت تک 37 سال تک اس عہدے پر فائز رہے۔ ان کی عمر 86 سال تھی اور وہ عالم اسلام کی اہم مذہبی و سیاسی شخصیت تھے۔

آیت اللہ خامنہ ای کا دنیا کی اہم مزاحمتی تنظیموں پر گہرا اثر تھا اور انہوں نے فلسطین و کشمیر کی آزادی کی تحریکوں کی حمایت کی۔ ان کے خاندان کے کچھ افراد بھی امریکی حملے میں شہید ہوئے۔

دیگر متعلقہ خبریں