وزیردفاع خواجہ آصف نے ایران پر حملوں کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے عوام سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف نے ایران پر حالیہ حملوں کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ہر ممکن سفارتی اور اخلاقی طریقے سے ایران کی حمایت کی ہے۔ اقوام متحدہ میں بھی پاکستان نے ان حملوں کی مذمت کی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ خطے کی کشیدہ صورتحال کے باعث وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ روس ملتوی کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مذہبی جماعتوں اور عوام سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے، کیونکہ احتجاج کو شدت میں بدلنا یا قانون ہاتھ میں لینا دشمن کو فائدہ دے سکتا ہے۔
خواجہ آصف نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے جذبات قابو میں رکھیں اور بدامنی سے بچیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد اور استحکام ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے۔













