ایران: خامنہ ای کی شہادت پر عبوری قیادت کونسل کا قیام

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی شہادت کے بعد عبوری قیادت کونسل تشکیل دی گئی ہے جس میں علی رضا اعرافی کو فقیہ مقرر کیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران: خامنہ ای کی شہادت پر عبوری قیادت کونسل کا قیام

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد علی رضا اعرافی کو عبوری قیادت کونسل کا فقیہ مقرر کیا گیا ہے۔ یہ کونسل عارضی طور پر سپریم لیڈر کے فرائض انجام دے گی۔

تین رکنی قیادت کونسل میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور ایرانی چیف جسٹس بھی شامل ہیں۔ مجلس خبرگان رہبری کی جانب سے نیا سپریم لیڈر منتخب کیے جانے تک یہ کونسل رہبر کے فرائض انجام دے گی۔

وزیر اعظم پاکستان نے ایرانی عوام کے غم میں برابر کا شریک ہونے کا اظہار کیا ہے۔ علی رضا اعرافی مجلسِ خبرگان کے نائب چیئرمین ہیں اور گارڈین کونسل کے رکن بھی رہ چکے ہیں، جو انتخابی امیدواروں اور پارلیمنٹ کے قوانین کی جانچ کرتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں