ایران نے امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن پر چار بیلسٹک میزائل داغے اور امریکی ڈرون کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ پاسدران انقلاب کے مطابق، انہوں نے امریکی بحری بیڑے پر چار بیلسٹک میزائل داغے۔
ایرانی حکام نے کہا کہ امریکی ایم کیو 9 رپیر ڈرون کو تباہ کر دیا گیا ہے اور اس کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، ایران نے آبنائے ہرمز سے پابندی کے باوجود گزرنے کی کوشش کرنے والے تیل بردار بحری جہاز پر بھی حملہ کیا، جس سے چار افراد زخمی ہوگئے جبکہ عملے کے تمام 20 ارکان کو محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا۔
واضح رہے کہ ایران نے گزشتہ روز خطے میں 14 امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے اور سیکڑوں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا تھا۔












