سلمان علی آغا نے ورلڈ کپ میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کپتانی چھوڑنے کا حتمی فیصلہ وطن واپسی کے بعد کریں گے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹی20 ورلڈ کپ میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کپتانی چھوڑنے کا حتمی فیصلہ وطن واپسی کے بعد کریں گے۔
پاکستان نے سپر ایٹ مرحلے میں سری لنکا کو شکست دی، لیکن سیمی فائنل میں جگہ نہ بنا سکا، جس سے ٹیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، تمام فیصلے کوچ کے ساتھ مل کر کیے گئے تھے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ٹیم دباؤ میں اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی اور بیٹنگ میں صرف صاحبزادہ فرحان ہی بہتر کھیل سکے۔
کپتانی چھوڑنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ فوری فیصلہ کرنا مناسب نہیں، وطن واپسی کے بعد مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔















