اداکارہ لائبہ خان نے مداح جواد سے شادی کی تصدیق کی، جن سے ان کی ملاقات 2022 میں ہوئی تھی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) معروف پاکستانی اداکارہ لائبہ خان نے اپنے مداح جواد سے شادی کی تصدیق کی ہے۔
لائبہ خان نے نجی ٹی وی شو میں انکشاف کیا کہ ان کے شوہر جواد پہلے ان کے مداح تھے اور انہوں نے 2019 میں رابطہ کیا۔
لائبہ نے بتایا کہ جواد ہر سال ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے رہے، اور 2022 میں ایک تقریب میں ملاقات کے بعد ان کے درمیان محبت بڑھنے لگی۔
بعدازاں جواد شادی کا پروپوزل لے کر ان کے گھر آئے، اور 2024 میں مدینہ منورہ میں ان کا نکاح ہوا۔
لائبہ کے مطابق جواد فارمیسی کا کاروبار کرتے ہیں اور ہمیشہ اپنے خاندان کی حمایت میں پیش پیش رہے، یہی وجہ بنی کہ لائبہ نے انہیں اپنا جیون ساتھی منتخب کیا۔















