ایرانی پاسداران انقلاب نے برگیڈیئر جنرل احمد وحیدی کو کمانڈر انچیف نامزد کر دیا ہے، جبکہ آیت اللہ علی رضا اعرافی کو قیادت کونسل کا ممبر منتخب کیا گیا ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے برگیڈیئر جنرل احمد وحیدی کو نیا کمانڈر انچیف مقرر کردیا ہے۔ انہیں ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے نائب سربراہ کے طور پر خدمات انجام دینے کا تجربہ ہے اور وہ شہید علی خامنہ ای کے جنگجو ساتھی کے طور پر معروف ہیں۔
اس تقرری کے بعد احمد وحیدی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ مزید تفصیلات حکام کی جانب سے جاری نہیں کی گئیں۔
ایران میں قیادت کونسل کے ممبر کے طور پر آیت اللہ علی رضا اعرافی کا انتخاب بھی کیا گیا ہے۔ یہ کونسل عارضی طور پر سپریم لیڈر کے فرائض انجام دے گی۔ اس تین رکنی کونسل میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور ایرانی چیف جسٹس شامل ہیں۔
ایرانی آئین کے مطابق رہبر اعلیٰ کی موت، استعفے یا برطرفی کی صورت میں ملک کے صدر، عدلیہ کے سربراہ اور نگہبان شوریٰ کے ایک رکن رہبر اعلیٰ کی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 111 کے تحت، اگر ان میں سے کوئی بھی معذوری کا اظہار کرے تو مجمع تشخیص مصلحت نظام نیا رکن مقرر کرے گی۔
مجلس خبرگان رہبری کا کام رہبر اعلیٰ کا انتخاب کرنا ہے، جو 88 فقہا کی اسمبلی ہے۔ اس کے اراکین کا انتخاب ہر آٹھ برس کے بعد کیا جاتا ہے۔ اگر مجلس خبرگان دو تہائی اکثریت سے کسی کو منتخب نہیں کرتی تو عبوری کونسل ہی ذمہ داریاں نبھاتی ہے۔













