جنوبی افریقا نے سکندر رضا کی شاندار کارکردگی کے باوجود زمبابوے کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جنوبی افریقا نے زمبابوے کے کپتان سکندر رضا کی شاندار آل راؤنڈر کارکردگی کے باوجود اسے پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل سے قبل ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا۔
زمبابوے نے 153 رنز کا ہدف دیا، جسے جنوبی افریقا نے ڈیوالڈ بریوس کی 18 گیندوں پر 42 رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت 17.5 اوورز میں با آسانی حاصل کر لیا۔
سکندر رضا نے 73 رنز بنائے اور زمبابوے کے لیے 29 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تاہم زمبابوے آسٹریلیا اور سری لنکا کو گروپ مرحلے میں شکست دینے کے باوجود سیمی فائنل تک نہ پہنچ سکی۔
سکندر رضا نے میچ کی تیسری گیند پر کوئنٹن ڈی کاک کو صفر پر کیچ آؤٹ کیا اور اگلے اوور میں کپتان ایڈن مارکرم کو چار رنز پر بولڈ کیا، لیکن ٹرسٹن اسٹبس اور جارج لنڈے نے 53 رنز کی ناقابل شکست پارٹنرشپ سے جنوبی افریقہ کو فتح دلائی۔















