اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور ملکی سکیورٹی پر غور کیا گیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملکی سکیورٹی اور مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں عالمی سکیورٹی کی بدلتی صورتحال اور ملک بھر میں امن و امان کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کی مغربی سرحد پر افغان طالبان کی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی کا بھی جائزہ لیا گیا۔
شرکاء نے پاک افواج اور فضائیہ کی مؤثر کارروائیوں کی تعریف کی اور پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کیا۔
اجلاس میں ایران پر امریکہ و اسرائیل کے حملے کے بعد مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک میں پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔
مزید برآں، عالمی سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں قومی خارجہ و داخلہ پالیسی کی تشکیل کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔












