وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے تحمل کی اپیل کی ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایران پر حالیہ حملے اور آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت انتہائی افسوسناک ہیں۔ پاکستان نے ہر ممکن سفارتی اور اخلاقی طریقے سے ایران کی حمایت کی ہے اور اقوام متحدہ میں بھی ایران کے خلاف حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پاکستان کی مذہبی جماعتوں اور عوام کو چاہیے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔ احتجاج کو شدت میں بدلنے یا قانون کو ہاتھ میں لینے سے دشمن کو فائدہ ہوگا۔ قومی اتحاد اور استحکام ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے۔













