آیت اللہ اعرافی عبوری قیادت کونسل کے رکن مقرر

آیت اللہ اعرافی کو عبوری قیادت کونسل کا رکن مقرر کیا گیا، جو عارضی طور پر سپریم لیڈر کے فرائض انجام دے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آیت اللہ اعرافی عبوری قیادت کونسل کے رکن مقرر

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آیت اللہ علی رضا اعرافی کو ایرانی قیادت کونسل کا فقیہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ قیادت کونسل عارضی طور پر سپریم لیڈر کے فرائض انجام دے گی۔

علی رضا اعرافی ایرانی سپریم لیڈر کے فرائض انجام دینے والی عبوری کونسل کے رکن بن گئے ہیں۔ تین رکنی کونسل میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور ایرانی چیف جسٹس بھی شامل ہیں۔

مجلس خبرگان رہبری کے مطابق نیا سپریم لیڈر منتخب کیے جانے تک یہ کونسل رہبر کے فرائض انجام دے گی۔ سپریم لیڈر کی شہادت پر ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای کی ہلاکت کے حوالے سے امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس میں امریکا اور اسرائیل کی قریبی ہم آہنگی اور انٹیلی جنس شیئرنگ شامل تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں