پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح ہوگا، صدر زرداری خطاب میں حکومت کی کارکردگی اور خطے کی صورتحال پر بات کریں گے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے ہوگا جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54 (1) اور 56 (3) کے تحت اجلاس طلب کیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق، یہ اجلاس ہر پارلیمانی سال کے آغاز پر بلایا جاتا ہے اور اس سے صدر کا خطاب آئینی تقاضا ہے۔ صدر زرداری بطور صدرِ پاکستان نویں مرتبہ خطاب کریں گے۔
اجلاس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور خطے کی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ صدر زرداری پاکستان اور افغانستان کے مابین کشیدگی، ایران کے ساتھ جنگی صورتحال اور حکومت کی کارکردگی پر اظہار خیال کریں گے۔















