وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ روس مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث ملتوی

وزیراعظم شہباز شریف کا روس کا دورہ مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم شہباز شریف کا روس کا دورہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث ملتوی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہ روس مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے پیر کو روس روانہ ہونا تھا، تاہم موجودہ حالات کی وجہ سے یہ دورہ منسوخ کر دیا گیا۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے، جس پر ایرانی حکومت نے چالیس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر غور کے لیے ایک اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں افغانستان اور ایران سمیت خطے کی موجودہ صورتحال پر بحث کی جائے گی۔

اجلاس دوپہر کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، جہاں پاکستان کی پالیسی کے حوالے سے اہم مشاورت ہوگی اور آئندہ دنوں کے لیے گائیڈلائن مرتب کی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں