سی آئی اے نے آیت اللہ خامنہ ای کی لوکیشن اسرائیل کو دی

سی آئی اے نے آیت اللہ خامنہ ای کی لوکیشن معلوم کر کے اسرائیل کو فراہم کی، جس کے بعد ایران میں جانشینی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سی آئی اے نے آیت اللہ خامنہ ای کی لوکیشن اسرائیل کو دی

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ سی آئی اے نے آیت اللہ خامنہ ای کی لوکیشن معلوم کر کے اسرائیل کو فراہم کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، سی آئی اے نے ایرانی قیادت کے خفیہ اجلاس کی نشاندہی کی تھی، جس کے بعد اسرائیل نے حملہ کیا۔ سی آئی اے کئی ماہ سے آیت اللہ خامنہ ای کی نقل و حرکت کو ٹریک کر رہی تھی۔

خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران میں جانشینی اور عبوری قیادت کی نامزدگی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ تہران میں واقع قیادت کمپاؤنڈ میں ہونے والے خفیہ اجلاس کی اطلاع امریکا کو پہلے سے تھی۔ امریکا اور اسرائیل نے خامنہ ای کی موجودگی کی تصدیق کے بعد حملے کا وقت تبدیل کیا۔

سی آئی اے کو خامنہ ای کے روزمرہ معمولات اور خفیہ ٹھکانوں تک رسائی حاصل ہو چکی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں