آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت، ایران میں 7 روزہ تعطیل کا اعلان

ایران نے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت، ایران میں 7 روزہ تعطیل کا اعلان

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی و امریکی حملے میں آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای شہید ہوگئے ہیں اور ان کا آخری پیغام سوشل میڈیا پر جاری کر دیا گیا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ایرانی قوم اپنے اسلامی اسباق کو اچھی طرح جانتی ہے اور جانتی ہے کہ کیا کرنا ہے۔ ان کے ساتھ ساتھ امام حسین رضی اللہ عنہ کا قول بھی نقل کیا گیا کہ ‘مجھ جیسا کوئی شخص، یزید جیسے کی بیعت نہیں کر سکتا’۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے ملک بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق، اس حملے میں آیت اللہ خامنہ ای کی بیٹی، داماد اور نواسی بھی شہید ہوگئے ہیں۔ آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر اعلیٰ علی شامخانی، وزیر دفاع اور پاسداران انقلاب گارڈز کے سربراہ بھی شہید ہوئے ہیں۔

روسی مندوب نے سلامتی کونسل میں بیان دیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی الزامات بے بنیاد ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں