امریکی سینٹ کام نے ایران پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی

امریکی سینٹ کام نے ایران پر حملے کی 33 سیکنڈز کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی سینٹ کام نے ایران پر حملے کی ویڈیو جاری کی

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی سینٹ کام نے ایران میں اہداف پر حملے کی ویڈیو جاری کی ہے۔

یہ ویڈیو 33 سیکنڈز کی ہے جس میں امریکی فوج کی جانب سے ایران میں اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور ان کے مشیر علی شامخانی کی شہادت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ان حملوں میں ایک لڑکیوں کے اسکول کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں طالبات سمیت 160 سے زائد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں