روس نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کو جارحیت قرار دیا

روس نے سلامتی کونسل میں ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کو جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی الزامات بے بنیاد ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
روس نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کو جارحیت قرار دیا

ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روس نے امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کو جارحیت قرار دیا ہے۔ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں روسی مندوب نے کہا کہ ایران کی کمر میں چھرا گھونپا گیا ہے اور امریکی الزامات بے بنیاد ہیں۔

روسی مندوب نے مزید کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے کبھی نہیں کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے، عراق جنگ کے لیے بھی بے بنیاد دعویٰ کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید تاکید کی کہ ایران کے معاملے پر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

دوسری جانب سلامتی کونسل میں فرانس نے ایران سے اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کرنے کا مطالبہ کیا، جبکہ چینی مندوب نے بھی شہریوں پر حملوں سے گریز کرنے اور مذاکرات کی اپیل کی۔

ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت پر ملک میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایرانی فوج نے کہا ہے کہ ملک کی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں