برطانیہ ایران کے خلاف مشرق وسطیٰ کی جنگ میں شامل

برطانوی وزیراعظم نے ایران کے خلاف مشرق وسطیٰ کی جنگ میں شمولیت کی تصدیق کی ہے، مذاکرات کی طرف لوٹنے کا مشورہ دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
برطانیہ ایران کے خلاف مشرق وسطیٰ کی جنگ میں شامل

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ مشرق وسطیٰ میں ایران کے خلاف جنگ میں شامل ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانوی طیارے اب مشرق وسطیٰ کے آسمانوں پر پرواز کر رہے ہیں اور مربوط علاقائی دفاعی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

سر کیئر اسٹارمر نے زور دیا کہ خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مذاکرات کی طرف لوٹنا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرمنی، فرانس اور خطے کے دیگر رہنماؤں سے بات چیت جاری ہے۔

ایرانی فوج نے برطانوی اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا اور دشمن کو اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ سفارتکاری اب پہلے سے زیادہ آسان ہوگئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں