ایران کی فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل اور امریکا کے فضائی حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای کے خاندان کے افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کی خبر رساں ایجنسی ‘فارس’ نے بتایا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کے فضائی حملوں میں ایرانی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹا، بیٹی، داماد، بہو اور نواسہ جاں بحق ہوئے ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کو پاسدارانِ انقلاب کے قریب سمجھا جاتا ہے، تاہم اس خبر کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوئی۔
ایرانی حکام اور سرکاری میڈیا نے امریکا اور اسرائیل کے ان دعوؤں کی تردید کی ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای مارے گئے ہیں۔ ان کے دفتر نے ان خبروں کو ‘نفسیاتی جنگ’ قرار دیا۔













