آیت اللہ خامنہ ای کی موت پر پاکستان و دیگر ممالک میں مظاہرے

آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر پاکستان، عراق اور امریکا میں مظاہرے شروع ہوگئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آیت اللہ خامنہ ای کی موت پر پاکستان و دیگر ممالک میں مظاہرے

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی خبر کے بعد پاکستان سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔ کراچی میں نمائش چورنگی پر لوگوں کی بڑی تعداد نے دھرنا دیا، جس سے ٹریفک متاثر ہوئی۔ عراق کے بغداد میں بھی امریکی اور اسرائیلی کارروائی کے خلاف شدید احتجاج ہوا۔

بغداد کے گرین زون، جو کہ محفوظ علاقہ ہے، مظاہرین کا مرکز بن گیا۔ امریکی سفارت خانے کی طرف بڑھنے کی کوششوں کے دوران سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان تناؤ دیکھا گیا۔

ایران میں بھی عوام نے خامنہ ای کی موت پر سڑکوں پر آ کر سوگ منایا۔ امریکا کے نیویارک شہر میں ٹائمز اسکوائر پر شہریوں نے احتجاج کیا۔ نیویارک کے میئر نے امریکی حملوں کو خطرناک پیش رفت قرار دیا۔

مقبوضہ کشمیر کے سرینگر میں بھی لال چوک پر احتجاج ہوا۔ صورتحال کے باعث خطے اور دنیا بھر میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور مختلف ممالک کے رہنما بیانات دے رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں