خامنہ ای کی شہادت پر جماعت اسلامی کا عالمی برادری سے کارروائی کا مطالبہ

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے خامنہ ای کی شہادت پر عالمی برادری سے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خامنہ ای کی شہادت پر جماعت اسلامی کا عالمی برادری سے کارروائی کا مطالبہ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف ایران نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا نقصان ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے خلاف بلااشتعال کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایک بار پھر خود کو دہشت گرد ریاستیں ثابت کیا ہے۔ یہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی ملک کی قیادت کو ٹارگٹ کرنا بدترین ریاستی دہشت گردی ہے۔ آج پورے ملک میں شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ عالمی برادری فوری نوٹس لے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ پاکستان کو امریکا کی چاپلوسی کی پالیسی ترک کرکے ایران کو کھلے عام سپورٹ کرنا چاہئے۔ ہمیں چین اور روس جیسی طاقتوں سے رابطوں پر زور دینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پاک افغان جنگ کسی کے حق میں نہیں اور اس کے خاتمے کے لئے عالم اسلام کو کردار ادا کرنا چاہئے۔

دیگر متعلقہ خبریں