عثمان قادر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی؛ آسٹریلیا میں کھیل کر ان کی کرکٹ کی صلاحیتوں کا احساس ہوا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
قومی کرکٹر عثمان قادر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں کھیلنے کے دوران انہیں محسوس ہوا کہ ان کی کرکٹ ابھی باقی ہے اور انہیں مزید انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنی چاہیے۔
عثمان قادر نے بتایا کہ انہوں نے اہل خانہ سے مشاورت کے بعد ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر مرحوم کے بیٹے ہیں اور پاکستان کی جانب سے ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔
عثمان قادر نے اکتوبر 2024 میں پی سی بی کے رویے سے نالاں ہو کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔















