ایرانی چیف آف اسٹاف جنرل سید عبدالرحیم موسوی تہران میں شہید

ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل سید عبدالرحیم موسوی تہران میں حملے کے دوران شہید ہو گئے، دیگر اہم شخصیات کی بھی ہلاکت کی تصدیق ہوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی چیف آف اسٹاف جنرل سید عبدالرحیم موسوی تہران میں شہید

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل سید عبدالرحیم موسوی کو تہران میں شہید کر دیا گیا۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ ہفتے کے روز ملک پر حملوں کے دوران ایران کی اعلیٰ عسکری قیادت کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کئی اہم شخصیات ہلاک ہو گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سید عبدالرحیم موسوی اور وزیر دفاع عزیز ناصرزادہ ان حملوں میں شہید ہوگئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ملک کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای، سیکیورٹی مشیر علی شیمخانی اور پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف محمد پاکپور کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

دیگر کمانڈرز کی بھی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، تاہم ان کے نام بعد میں جاری کیے جائیں گے۔ واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ حکام کی جانب سے مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں جبکہ ممکنہ ردعمل کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ان دعوؤں پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور مزید معلومات کا انتظار ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں