امریکا و اسرائیل کے حملے میں رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای ہلاک، ایران کا جوابی اقدام

امریکا و اسرائیل نے خامنہ ای کو نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا، ایران نے جوابی حملے کیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا و اسرائیل کے حملے میں خامنہ ای کی ہلاکت، ایران کا جوابی اقدام

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا اور اسرائیل نے ہفتے کی صبح ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کو نشانہ بنایا جس میں ان کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ حملے کے وقت خامنہ ای کے ساتھ قومی سلامتی کونسل کے سابق سیکرٹری علی شمخانی اور پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور بھی موجود تھے، جو اس حملے میں مارے گئے جبکہ علی لاریجانی بچ گئے۔

حملہ اس وقت کیا گیا جب انٹیلی جنس ذرائع نے خامنہ ای کی ایک اہم میٹنگ کی اطلاع دی۔ امریکی حکام نے کہا کہ حملے کا مقصد خامنہ ای کو اچانک نشانہ بنانا تھا تاکہ وہ کہیں چھپ نہ سکیں۔ حملے کے فوراً بعد ایران نے اسرائیل سمیت خطے کے کئی ممالک پر ڈرونز اور میزائلوں سے جوابی کارروائی کی۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق سی آئی اے نے ایرانی قیادت کے خفیہ اجلاس کی نشاندہی کی تھی اور اسی معلومات کی بنیاد پر حملہ کیا گیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے اتوار کی صبح خامنہ ای کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے سوگ کا اعلان کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں