آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر ایران میں سوگ کا اعلان

آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر ایران میں سات روزہ تعطیل اور چالیس روزہ سوگ کا اعلان، سیکیورٹی صورتحال پر عالمی نظر۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر ایران میں سوگ کا اعلان

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کے بعد ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے خصوصی پیغام جاری کیا گیا۔ ان کے آفیشل اکاؤنٹ پر قرآنِ مجید کی آیت کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کی گئی۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے ملک بھر میں سات روزہ تعطیل اور چالیس دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ قومی اظہارِ یکجہتی کے لیے کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق خامنہ ای کے اہلِ خانہ کے بعض افراد بھی اس واقعے میں جاں بحق ہوئے ہیں، تاہم مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ایران میں اس سانحے کے بعد سوگ کی فضا ہے اور سیکیورٹی و سیاسی صورتحال پر عالمی سطح پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ حکام نے استحکام برقرار رکھنے کے لیے آئینی طریقہ کار اپنانے کا عندیہ دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں