ایران میں سپریم لیڈر کے انتخاب کا مرحلہ آغاز، کون ہوگا نیا رہبر؟

آیت اللہ خامنہ ای کے انتقال کے بعد ایران میں نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کا مرحلہ جاری، ماہرین کی کونسل جلد فیصلہ کرے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران میں سپریم لیڈر کے انتخاب کا مرحلہ آغاز، کون ہوگا نیا رہبر؟

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال کے بعد ایران میں نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔ ایران کے آئین کے تحت ایک عارضی قیادت کونسل قائم کی گئی ہے جو ملک کے روزمرہ امور سنبھالے گی۔ اس کونسل میں صدر مسعود پزیشکیان، عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژہای اور گارڈین کونسل کا ایک نمائندہ شامل ہے۔

مستقل رہبر کا انتخاب 88 رکنی ماہرین کی کونسل کرے گی، جو شیعہ علماء پر مشتمل ہے اور ہر آٹھ سال بعد عوامی ووٹوں سے منتخب ہوتی ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے اپنی موت سے قبل علی لاریجانی کو اپنے تمام امور کا اختیار سپرد کیا تھا۔ ماضی میں ابراہیم رئیسی کو جانشین تصور کیا جاتا تھا، لیکن ان کی موت کے بعد اب مجتبیٰ خامنہ ای، حسن خمینی اور علی رضا عارفی جیسے نام زیر غور ہیں۔

ایران کی تاریخ میں اقتدار کی ایسی منتقلی 1989 میں بھی ہوئی تھی، جب روح اللہ خمینی کا انتقال ہوا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں