ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید، ایرانی میڈیا کی تصدیق

آیت اللہ خامنہ ای کی ہلاکت پر ایران نے 40 روزہ سوگ اور سات دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہے، جبکہ تاریخ کی سب سے بڑی فوجی کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای امریکی و اسرائیلی حملوں میں ہلاک، ایرانی میڈیا کی تصدیق

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہیدہو گئے ہیں۔ ایرانی حکومت نے 40 روزہ سوگ اور سات دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ایران نے مقبوضہ علاقوں اور امریکی اڈوں پر تاریخ کی سب سے بڑی فوجی کارروائی شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

ایرانی حکومت نے اس سانحے کے بعد ملک بھر میں شدید ردعمل کا ا ظہار کیا ہے اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ایران نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں مزید اقدامات کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ ایران پر بمباری جاری رکھے گا، جبکہ تہران میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی دفاعی قیادت کو ختم کر دیا گیا ہے اور مارے جانے والوں میں ایرانی وزیر دفاع عزیز نصیر زادہ، سکیورٹی امور کے مشیر علی شامخانی اور پاسدران انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں