کویت ایئرپورٹ پر ڈرون حملے سے معمولی زخمی اور محدود نقصان ہوا ہے، حکام نے فوری ہنگامی اقدامات کیے۔
کویت سٹی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں متعدد ملازمین معمولی زخمی ہو گئے ہیں جبکہ مسافر عمارت کو محدود نقصان پہنچا۔ یہ اطلاع جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کویت نے دی ہے۔
اتھارٹی کے ترجمان عبداللہ الرجی نے کہا ہے کہ حکام نے فوری طور پر منظور شدہ ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا، جس کے تحت واقعہ کو سنبھالا گیا اور مقام کو محفوظ بنایا گیا۔













